Google Translate Widget by Infofru

Author Site Reviewresults

Print

Educational Stipend / Re-imbursement of Fee under Benevolent Fund

شعبہ انتظامی امور(اواینڈایم)

مسل نمبر 1-7/2017(اواینڈایم)پی اے آرسی        اسلام آباد،21مارچ، 2017

مراسلہ عام

عنوان:  کفالتی فنڈ (Benevolent Fund)سے تعلیمی وظائف  اور فیسوں کی مد میں اخراجات کی واپسی کے لیےدرخواستیں

 

           پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے جملہ ملازمین (حاضر/ریٹائرڈ/پسماندگان) کو مطلع کیاجاتاہے ان کے مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے زیادہ سے زیادہ دو بچوں کو تعلیمی وظائف  اور فیسوں کی مد میں اخراجات کی واپسی کیلئے برائےتعلیمی سیشن (یکم جولائی 2013 تا30 جون 2016 )مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں ۔

 

02.      درخواست کا مجوزہ فارم مراسلہ کے ساتھ لف ہے جس پر تمام مطلوبہ کاغذات کی تفصیل درج ہے۔ ہر طرح سے مکمل اور تصدیق شدہ اسناد/کاغذات/اصل رسیدوں کے ہمراہ درخواستیں زیر دستخطی کو مورخہ 5 اپریل2017  تک ارسال کریں۔ مجوزہ درخواست فارم پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی ویب سائٹ  www.parc.gov.pk پر بھی موجودہے۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل  کے دیگر مراکز / دفاتر کے ملازمین درخواستیں اپنے متعلقہ  انتظامی افسران کے توسط سے ارسال کریں۔

 

Application Form

(یاسر بشیر)

 

معاون ڈائریکٹر(او اینڈایم)

PARC Toll Free
Help Desk (8:00am to 4:00pm)

  +92-51-0800-84420