Google Translate Widget by Infofru

Author Site Reviewresults

Print

Education Stipend for (1 to 10) & (Post Matric) with circulars

پاکستان  زرعی تحقیقاتی کونسل

شعبہ انتظامی امور(اواینڈایم)

مسل نمبر 1-1/2019(ویلفیئرفنڈ)پی اے آرسی                                  اسلام آباد،23 جنوری،2020

مراسلہ عام

عنوان:   ویلفیئر فنڈسے تعلیمی وظائف   برائے جماعت اول تا دہم کی تعلیم کے لیےدرخواستیں

              پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے جملہ ملازمین (حاضرسروس) کو مطلع کیاجاتاہے مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والوں سے زیادہ سے زیادہ دو بچوں کے لیےتعلیمی وظائف  کی ادائیگی کیلئے برائےتعلیمی دورانیہ (یکم جنوری2019ء سے 31دسمبر2019ء تک )مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں ۔

02.        تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے بنیادی اہلیت و شرائط درج ذیل ہیں:۔

              ا۔ ملازم پی اے آر سی ویلفیئرفنڈکا ممبر ہونا لازمی ہے۔

              ب۔ کم از کم نتیجہ میں 70 فیصدنمبرلازمی درکار ہیں۔

              ج۔  ایس پی ایس 1 سے 4 تک کے ملازمین نتیجہ میں  70 فیصد نمبرکے حصول کی شرط سے آزاد ہیں۔   

03.        درخواستیں زیر دستخطی کو مکمل کوائف و دستاویزات کے ہمراہدرج ذیل فوکل پرسن کو7فروری2020تک ارسال کی جاسکتی ہیں۔ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں  وصول نہیں کی جائیں گی۔مجوزہ درخواست فارم پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی ویب سائٹ www.parc.gov.pkپر  موجودہے۔

مراکزکا نام برائے ادئیگی تنخواہ

فوکل پرسن

نمبرشمار

پی اے آرسی صدردفتر(ایس ایس آرآئی، فیصل آباد، پشاور، ٹنڈوجام، آزادکشمیر/پی ایف آرسی، مردان

متعلقہ ڈائریکٹوریٹ

1

این اے آرسی، اسلام آباد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر) این اے آرسی

2

سارک، کراچی

ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن) سارک

3

بارڈک، کوئٹہ(ایچ آر آئی خضدار،کاریلسبیلا، اے آرآئی ،تربت/ جعفرآباد/بارکھان، رکھنی)

ڈائریکٹر(ایڈمن) بارڈک، کوئٹہ

4

ازرک، ڈیرہ اسمعاعیل خان

ڈائریکٹرازرک، ڈیرہ اسمعاعیل خان

5

مارک، گلگت

انچارج مارک، گلگت

6

ازری، عمرکوٹ

ڈائریکٹرازری،  عمرکوٹ

7

ازری، بہاولپور

ڈپٹی ڈائریکٹر، ازری، بہاولپور

8

این ٹی ایچ آرآئی، مانسہرہ/کاغان

ڈائریکٹراین ٹی ایچ آرآئی، مانسہرہ/کاغان

9

این ایس ٹی ایچ آرآئی، ٹھٹہ

ڈائریکٹراین ایس ٹی ایچ آرآئی، ٹھٹہ

10

 

04.         فوکل پرسن سے درخواست کی جاتی ہے کہ معیار کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ایم ایس ایکسل کی شیٹ میں ڈیٹا اور درخواستیں دفترھذا کو مورخہ 15فروری 2020تک ارسال کردی جائیں اورڈیٹا نیچے دیے گئے نمونہ پر اس برقی میل  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پربھی ارسال کیاجائے۔

Sr. #

Employee Number

Name of Employee

Designation

SPS

Salary Comp.No.

Monthly Deduc. of WF Rs.

Name of Student

Class

Marks obtained

Total Marks

%age

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(یاسر بشیر)

معاون ڈائریکٹر(او اینڈایم)

Application Form (1 to 10)

------------------------------------------------------------------------

پاکستان  زرعی تحقیقاتی کونسل

شعبہ انتظامی امور(اواینڈایم)

مسل نمبر 1-7/2019(اواینڈایم)پی اے آرسی                                                اسلام آباد،       جنوری،2020

مراسلہ عام

عنوان:   پی اے آرسی انشورنس فنڈ سے تعلیمی وظائف  اور فیسوں کی مد میں اخراجات کی واپسی کے لیےدرخواستیں

              پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے جملہ ملازمین (حاضر/ریٹائرڈ/پسماندگان) کو مطلع کیاجاتاہے مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے زیادہ سے زیادہ دو بچوں کو تعلیمی وظائف  اور فیسوں کی مد میں اخراجات کی واپسی کیلئے برائےتعلیمی دورانیہ (یکم جولائی 2018ء سے 30 جون 2019ء تک )مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں ۔

02.        درخواستیں زیر دستخطی کو مکمل کوائف و دستاویزات کے ہمراہ 25 فروری2020تک ارسال کی جاسکتی ہیں۔ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں  وصول نہیں کی جائیں گی۔مجوزہ درخواست فارم پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی ویب سائٹ www.parc.gov.pkپر موجودہے۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل  کے دیگر مراکز / دفاتر کے ملازمین درخواستیں اپنے متعلقہ  انتظامی افسران کے توسط سے ارسال کریں۔ 

(یاسر بشیر)

معاون ڈائریکٹر(او اینڈایم)

Application Form for (Post Matric)

 

PARC Toll Free
Help Desk (9:00am to 5:00pm)

0800-84420